اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنماء مولانا عبد الکبیر شاکر کو لاپتہ کردیا گیا
اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی خازن
مولانا عبد الکبیر شاکر کو آج ائیرپورٹ سے سیکورٹی اداروں نے گرفتار کر کے جبری طور
پر لاپتہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام سراسر غیر قانونی اور آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی
ہے۔
یاد رہے کہ مولانا عبد الکبیر شاکر کو چند
روز قبل ہی دو ماہ کی غیر قانونی اسیری کے بعد عدالت نے تمام جھوٹے اور بے بنیاد الزامات
سے باعزت بری قرار دیا تھا۔ لیکن عدالت کے واضح فیصلے اور رہائی کے باوجود انہیں دوبارہ
گرفتار کر کے لاپتہ کرنا نہ صرف عدلیہ کی توہین ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق پر کھلا
حملہ بھی ہے۔
Also Read

Post a Comment