عالمی تبلیغی جماعت پر پنجاب میں پابندی انتہائی شرمناک فعل ہے قاری عبدالولی فاروقی

عالمی تبلیغی جماعت پر پنجاب میں پابندی انتہائی شرمناک فعل ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کے حکمرانوں کو اسلام کسی صورت بھی برداشت نہیں وہ اس ملک میں بھی مغربی تہذیب لاگو کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع کوئٹہ کے صدر قاری عبدالولی فاروقی مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی مولانا نصیر احمد ربانی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعتوں پہ ظلم کی انتہا کردی ہے یہ ملک اسلام کے نام پہ وجود میں آیا تھا پر یہاں آئے روز اسلام کا گلا کھونٹا جارہا ہے سیکولر قوتوں اور اسلام دشمن عناصر کے اشاروں پہ کبھی مدارس کبھی علماء تو  کبھی مذہبی جماعتیں اور اب تبلیغی جماعت کو تنگ کیا جارہا ہے ایسا لگتا پے جیسے یہاں مغرب اور سیکور طبقوں کی حکمرانی ہے اور اسلام پسندوں کے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں اگر مذہبی طبقوں کے ساتھ حکمرانوں کا یہی جاری رہا تو ہمیں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پہ نکلنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے حالات حالات خرآب ہوں پنجاب حکومت اپنے فیصلے پہ نظرثانی کرے

Also Read

0/Post a Comment/Comments