اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وفاق المدارس بلوچستان


اہل سنت والجماعت کے وفد کی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم مفتی مطیع اللہ آغا سے ملاقات اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری اور مدارس کے خلاف بے جا کاروائیوں پر مشاورت وفد میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی ڈپٹی سیکٹری اطلاعت مولانا فرحان صدیقی سینئر نائب صدر بھائی امین اللہ مجاہد اور ضلعی سرپرست عباس حیدری سمیت دیگر شامل تھے وفد سے بات کرتے ہوئے مفتی مطیع اللہ آغا نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری اور مدارس سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مدارس اورعلماء دین کا اثاثہ ہیں اس اثاثے کو مغربی ایجنڈے کے نظر نہیں ہونے دیں گے مدارس کے خلاف بلاجواز کاروائیوں اور علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہ رکا تو تمام مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلائیں گے اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہاکہ مغرب اور ایران کی خوشنودی کے لئے مدارس اور مذہبی جماعتوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں اگر آج اس ظلم کے خلاف مذہبی جماعتیں متحد نہ ہوئیں تو اس ملک کو مغربی غلامی سے کوئی بھی نہ بچاپائے گا انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مرکزی و صوبائی قیادت کے حکم سے بہت جلد اہم فیصلے کئے جائیں گے تمام کارکن جماعتی فیصلے کا انتظار کریں اور قائدین نے جو حکم دیا اس پہ لبیک کہتے ہوئے حکم کی تکمیل کریں ۔

Also Read

0/Post a Comment/Comments