مولانا محمد رمضان مینگل اور قاری عبد الولی فاروقی کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جمعیت علما اسلام



اہل سنت والجماعت کے صوبائی سرپرست مولانا محمد غوث حقانی کی قیادت میں اہل سنت والجماعت کے وفد کی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی سے ملاقات اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری اور صوبے بھر میں مدارس کے خلاف کاروائیوں پر مشاورت مولانا ولی محمد ترابی کی جانب سے مولانا محمد رمضان مینگل اور قاری عبد الولی فاروقی کی بلاجواز گرفتاری اورمدارس کے خلاف بے جاآپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت وفد میں اہلسنت والجماعت رہنماء امین اللہ مجاہد ، مولانا محب اللہ قریشی ، عباس حیدری ، مولانا فرحان صدیقی شامل تھے انہوں نے کہاکہ مدار س دینیہ اس ملک کا حصہ ہیں آج یہی مدارس ہیں جن کے خوف سے امریکہ او ر انڈیا اس ملک پر حملہ آور ہونے کی جرت نہیں کرتا ہمارے ملک کے حکمران اور ادارے جانے یا ناانجانے میں مغربی ایجنڈے کا حصہ بنے ہوئے ہیں اس ملک کے دشمنوں کو معلوم ہے کہ جب تک اس سرزمین میں دینی مدارس اور مذہبی جماعتیں موجود ہیں وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور اسی لیے وہ ان مدارس کو ختم کرنے کے لئے ہمارے حکمرانوں کو استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی مذہب مخالفپالیسیاں ترک نہ کی تو تمام مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے بھر میں شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے مدارس مساجد اور علماء اکرام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

Also Read

0/Post a Comment/Comments