اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلی علامہ احمد لدھیانوی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایرانی ایجنٹوں کی گرفتاریاں لائق تحسین ہیں اور شاید یہ واقعہ اسی کا ردعمل ہے بلوچستان میں پڑوسی ملک کی مداخلت کے واضح ثبوت بهی بہت کچه بتارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل سنت والجماعت کے صوبائی ڈپٹی سیکٹری اطلاعت سے فون پہ بات کرتے ہوے کی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ خودکش بم دهماکہ افسوس ناک ہے سیکورٹی فورسز پر حملے ریاست کو کمزور کرنے اور ناکامی سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں ایران اور بھارت کا بلوچستان توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے حکومت بلوچستان واقعہ کی فوری تحقیقات کروائے اورملوث عناصر کوجلد گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہچائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بدنام زمانہ دہشتگردعزیربلوچ کی گرفتاری اورخطرناک انکشافات کے بعد ممکنہ ایرانی ردعمل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا بلوچستان کا امن ایک گہری سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے جس پر پوری قوم کو گہری تشویش ہے کوئٹہ بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت اور جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہیں
دریں اثنا اہل سنت والجماعت کراچی کے صدر مولانا رب نواز حنفی نے کوئٹہ میں ھونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم قربانیاں دےرہی ھےجلدپاکستان امن کاگہوارہ بنےگا
اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ربنواز طاہر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی ارشاد حیدری اور صوبائی میڈیا کوآرڈینٹر حسنین معاویہ نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک عرصے سے قربانیاں دے رہی ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ سیاستدانوں کو ملک وقوم کی خاطر ایک ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو پوری قوت کیساتھ کچل دیا جائے، سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں گے۔
Also Read
Post a Comment