اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں سنی نوجوانوں پرتشدد اور قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں مذہبی تعصب کی بنا پر بےگناہوں پر تشدد کیا گیا پولیس دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں بھگانے میں مدد کررہی تھی جو کہ افسوسناک ہے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی علامہ عبدالرحیم ساجد مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں چند مخصوص جگہوں کو نوگو ایریا بنایا گیا ہے وہاں ان رہائشی لوگوں کا اپنا ہی قانون چلتا ہے انکی جو مرضی وہاں کریں انتظامیہ نے کبھی انکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اگر ان علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک نہ کیا گیا تو یہ پورے شہر کا امن تباہ کردیں گے انہوں نے کہا کہ جس اسلام دشمن عناصر کی ہم نے پینتیس سال پہلے نشاندہی کی تھی اور جب امت مسلمہ کو انکی اسلام دشمنی اور ملک دشمنی سے آگاہ کررہے تھے تو کچھ ناسمجھ ہمیں جزباتی کا طعنہ دیکر مزاق اڑاتے ہوئے ہمارے مشن پر اعتراض کرتے نہیں تکتے تھے آج کھل کر ان مخصوص گروہ کی ملک وملت دشمنی واضح ہوگئی ہے بے گناہ سنی نوجوانوں کو ننگا کرکے تشدد کا نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے سیاسی و مذھبی جماعتیں اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیں اور انتظامیہ و اداریں قاتلوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتےہوئے کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت بلال شہید کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہر قسم کے تعاؤن کے لئے بھرپور کردار کرنے کیلئے تیار ہیں
ASWJ Balochistan
یہ خبر بھی پڑھیۓ
Also Read

Post a Comment