امتحانات کے کامیاب انعقاد پر وفاق المدارس مبارک باد کا مستحق ہے - ASWJ Balochistan





  • پریس ریلیز
اہلسنت والجماعت بلوچستان 

اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق المدارس کو ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت کامیاب امتحانات کروانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں مدارس کی اصلاحات کی باتیں کرنے والے آج مدارس کا نظام دیکھ لیں کروڑوں روپے فنڈز لے کر تعلیمی ادارے چلانے والوں کے لئے وفاق المدارس ایک قابل تقلید ادارہ ہے کہ بغیر کسی فنڈ کے اس قدر منظم انداز میں چلایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات  بہترین انتظامات کے تحت مکمل ہونے پر اکابرین وفاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امتحانات میں شریک لاکھوں طلباء کا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ان کی تربیت اور منظم ہونے کی عکاسی کرتا ہے، وفاق المدارس نے ان مشکل حالات میں لاکھوں طلباء سے امتحانات لیکر یہ ثابت کردیا کہ مدارس ہر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امتحانات میں شریک لاکھوں طلباء کی کامیابی کے لئیے دعاگو ہیں،
دینی وعصری ادارو‌ں کو تعلیمی سرگرمیاں اب شروع کرنے کی اجازت ملنی چاہئیے، حکومت رکاوٹ ڈالنے کے بجائے تعاون کریں تاکہ کروڑوں طلباء کا مستقبل بچایا جا سکیں، حکومت دینی مدارس اور پرائیویٹ سکولوں کے تمام مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ایس او پیز کی بہترین مثال قائم کرکے ملک میں بیک وقت 7 بجے امتحانات کا آغاز اور 10 بجے اختتام کو نہ صرف یقنی بنایا بلکہ اس پر بھر پور عمل کیا گیا ملک میں پر امن طور پر امتحانات کے قیام پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے


Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan 
(ASWJ) 

Also Read

0/Post a Comment/Comments