Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

مدح صحابہ جلوس ، نوید سحر تحریر ۔ محمد سکندر شاہ صاحب

  مدح صحابہ جلوس ، نوید سحر تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار محرم الحرام کا مہینہ آتے ہی حضرت عمر فاروق رض کے حوالے سے 3 طبقات میں لوگ ت...

Related Post


 

مدح صحابہ جلوس ، نوید سحر

تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار


محرم الحرام کا مہینہ آتے ہی حضرت عمر فاروق رض کے حوالے سے 3 طبقات میں لوگ تقسیم ہو جاتے ہیں ، پہلا طبقہ وہ ہے جو ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ خلیفہ ثانی ، سسر رسول ﷺ حضرت عمر فاروق رض کے کردار پر نعوذباللہ سوالات اٹھائے جائیں ، ان کے بارے میں وسوسے ڈالے جائیں اور عام مسلمانوں کے ذہنوں میں حضرت عمر فاروق رض کی شخصیت کو متنازعہ بنایا جائے ، دوسرا طبقہ خاموش لوگوں کا ہے اس خاموش طبقے میں بھی دو طبقے ہیں ایک طبقہ تو وہ ہے جو اس شرارت کو سمجھتا ہی نہیں ہے اس لئے خاموش رہتا ہے جبکہ دوسرا طبقہ وہ ہے جو سمجھتا تو سب ہے لیکن اس کے ذاتی مفادات اس کے آڑے آجاتے ہیں سو وہ یہ کہہ کر اپنے دل کو بہلا لیتا ہے کہ ذکر عمر فاروق رض کونسا فرض ہے کر لیا تو کر لیا نہ کیا تو خیر ہے ، کوئی اس مفاد پرست طبقے کو بیدار کرنے کی کوشش کرے تو پھر یہ کہتے ہیں وہ جانے اور اللہ جانے ، اپنا دین چھوڑو نہیں دوسرے کو چھیڑو نہیں وغیرہ وغیرہ ، تیسرا طبقہ وہ ہے جو حضرت عمر فاروق رض کے دشمنان کی چالوں کو سمجھتا بھی ہے اور عظمت عمر فاروق رض کو عام کرنے کی تدبیریں بھی کرتا ہے لیکن بڑی چالاکی کے ساتھ اس بیدار طبقے کو منظم انداز میں بدنام کر دیا گیا ، دشمنان صحابہ نے اس طبقے کے خلاف ریاست کو کھڑا کیا اور ریاست نے بڑی بیدردی سے اس بیدار طبقے کو کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی ، بیدار طبقے کی جیت یہ رہی کہ ظلم سہہ کر بھی ، جلی ہوئی لاشیں وصول کر کے بھی ، جبری گمشدگیاں برداشت کر کے بھی اس بیدار طبقے نے ہمیشہ پرامن اور آئینی جدوجہد ہی کی ، کبھی بھی مسلح جدوجہد کی طرف یہ بیدار طبقہ نہیں گیا ، کٹے ہوئے بازوؤں میں بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند رکھا ، ممکن ہے کسی نے کبھی غصے اور جذبات میں آکر کوئی سخت جملہ کہہ دیا ہو لیکن مجموعی طور پر جماعت کی پالیسی پرامن اور جدوجہد آئینی ہی رہی ، دھیرے دھیرے ریاست کو بھی یہ بات سمجھ میں آنے لگی کہ ہم جنہیں ملک دشمن سمجھ کر چڑھ دوڑے ہیں ، ان کے دامن پر تو ملک دشمنی یا غیر ملکی فنڈنگ کا کوئی داغ نہیں ہے ، یہ تو نہتے پرامن اور محب وطن پاکستان پر جان نچھاور کرنے والے لوگ ہیں ، ریاست کی کلئیرنس کے بعد چند سالوں سے مسلسل خوشگوار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ، یکم محرم الحرام کو اس سال 2022 میں ریکارڈ مدح صحابہ جلوس ہوئے اور ان میں ناصرف یہ کہ عوامی شرکت کے نئے ریکارڈ بنے بلکہ امید پیدا ہو چلی ہے کہ ان شاءاللہ آیندہ چند سالوں میں یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رض ملک بھر میں سرکاری سطح پر منایا جائے گا اور اس دن عام تعطیل ہوگی ، ہمارے کچھ دوست سرکاری سطح پر منانے اور عام تعطیل کرنے کو اینڈ سمجھتے ہیں ، حالانکہ عام تعطیل اور سرکاری سطح پر منائے جانے کے بعد تو مزید منظم انداز میں جلوس نکالنے ہوں گے ، جیسے 10 محرم آرہا ہے ، 14 اگست آرہی ہے اس دن عام تعطیل بھی ہوگی ، سرکاری سطح پر بھی منایا جائے گا مگر عوامی سطح پر جلسے جلوس بھی ہوں گے ، اسی طرح ان شاءاللہ جب یوم فاروق اعظم رض پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی ، سرکاری سطح پر منایا بھی جائے گا ، تب بھی ان شاءاللہ یہ مدح صحابہ روایتی و سالانہ جلوس اسی انداز میں نکلیں گے ، یہی فیصلہ امام اہلسنت رح نے شوری کے اجلاس میں فرمایا تھا کہ اب مطالباتی اور احتجاجی نہیں صرف مدح صحابہ جلوس ہوں گے ، اب آتے ہیں ان جلوسوں کی افادیت پر جس سے ہم واقف ہوں نہ ہوں دشمنان عمر فاروق رض خوب واقف ہیں ، لہذا وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی طرح ان جلوسوں کے راستے میں روڑے اٹکائے جائیں ، یہی وجہ بنی کہ چند اضلاع بشمول خیرپور میں مدح صحابہ جلوس روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ، جو کہ کسی بھی پاکستانی شہری کے آئینی و قانونی حق کو غصب کرنے کے مترادف ہے ، کراچی والے ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم محرم کو بازی لے گئے اور کراچی کی ہر گلی ، ہر شاہراہِ عظمت عمر فاروق رض کے ترانوں کی گواہ بن گئی ، ضلع بدین میں گذشتہ سال یکم محرم الحرام کو ایک خودساختہ جھگڑے کو بنیاد بنا کر متعدد بیدار اہلسنت کو جھوٹے مقدمے میں جکڑ دیا گیا تھا ، لیکن اس سال الحمدللہ ان کی قوت ایمانی میں کوئی کمی نہ آئی اور پوری قوت کے ساتھ ضلع بدین میں مدح صحابہ جلوس منعقد ہوا ، ٹنڈوالہیار میں اس سال ہم نے اعلیٰ حکام بلکہ اعلیٰ ترین حکام کو اس بات پر آخرکار قائل کیا کہ یوم عمر فاروق رض کے جلوس میں رکاوٹ کھڑی کرنا دانشمندی نہیں ہے ، الحمدللہ اس سال ہمارا سالانہ و روایتی مدح صحابہ جلوس انتظامیہ کی مکمل سیکورٹی میں اپنے سابقہ روٹ سے ہوتا ہوا لیاقت گیٹ پر اختتام پذیر ہوا ، سندھ کے اکثر اضلاع کی یہی صورتحال رہی ، پنجاب سے بھی تسلی بخش خبریں آئیں ، بلوچستان میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے ، اللہ کریم بلوچستان کے ہر ہر شہری کو اس قدرتی آفت سے جلد از جلد نجات دلائے ، خیبرپختونخوا میں جلوسوں کا اتنا رجحان نہیں ہے ، لیکن میری رائے یہ ہے کہ کشمیر ، گلگت اور خیبرپختونخوا کے بھی ہر شہر میں یکم محرم کو جلوس ہونا چاہئیے ، ان جلوسوں کے ذریعے آنے والی نوجوان نسل کو گمراہی سے بچایا جاسکتا ہے کیونکہ آج موبائل کا  دور ہے دشمنان صحابہ کی محفل میں بھی اگر ہمارے بچے نہ جائیں تب بھی خطرے میں ہیں کہ کوئی دوست کوئی عزیز انہیں موبائل پر کلپ بھیج دے اور ہمارے نوجوان کے ذہن میں خلیفہ ثانی کی عظمت کے حوالے سے کوئی منفی وسوسہ پیدا ہو جائے تو یہ ہمارے لئے گھاٹے کا سودا ہوگا ، اس لئے محرم الحرام میں محفل ذکر فاروق رض ، محفل ذکر حسین رض کے ساتھ ساتھ مدح صحابہ جلوسوں کا بھی اہتمام کریں ، جلوسوں کی قوت کو دیکھ کر ہمارے ایمان کو تقویت ملے گی ، دشمنان صحابہ کے ارادے خاک میں ملیں گے ، باقی مجموعی طور پر جماعت کی صورتحال بہتر ہے ، مایوسی کی ضرورت نہیں ہے ، اکثر مایوسی پھیلانے والے خود عہدوں کے طلبگار ہیں ، یعنی جب تک انہیں ان کی چاہت کے مطابق عہدے نہیں ملیں گے وہ ایسے ہی مایوسی پھیلاتے رہیں گے ، وہ اپنی ذات ، اپنی سیٹ اور اپنے مفاد کے اسیر ہیں ، انہیں نظرانداز کریں ، اپنی قیادت اپنی جماعت پر یقین رکھیں ان شاءاللہ منزل ملے گی ، یکم محرم الحرام کو نکلنے والے مدح صحابہ جلوس ان شاءاللہ نوید سحر ہیں ، اسلامی سال کا پہلا دن اتنا اچھا گزرا ، ان شاءاللہ پورا سال اچھا گزرے گا ، اچھا گزرے گا ، اچھا گزرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




Ahle Sunnat Wal Jamaat BAlochistan
aswj
اہلسنت میڈیا بلوچستان





Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ) Quetta Balochistan
اہلسنت والجماعت کوئٹہ بلوچستان

No comments

5359958766365190473