کوئٹہ - بلیلی میں پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر موجود گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
صوبائ صدر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل صاحب
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکاروں (بلوچستان کانسٹیبلری) پر خودکش دھماکہ کیا۔ دھماکے میں 23 لوگ زخمی ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت ایک راہگیر خاتون زینب بی بی اور اسکے دو معصوم بچے شہید ہوگئے جن کی عمریں بالترتیب 6 سال اور 8 ماہ تھی۔
اس افسوسناک واقعہ کی صوبائ صدر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل صاحب نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
کہ دہشتگردوں کی اس بزدلانہ اور انتہائی ظالمانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں اس دھماکہ میں قیمیتی جانوں کی ضیاع پر افسوس ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس پر نوٹس لیاجائے اور اس کے پیچھے عناصر کو گرفتار کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
Ahle Sunnat WalJamaat Balochistan
ASWJ
اھلسنت والجماعت بلوچستان
Also Read


Post a Comment