![]() |
| The cowardly bomb blast at Shahwani Stadium, Quetta, condemned by Sunni Ulema Council. |
شاہوانی اسٹیڈیم دھماکہ بزدلانہ عمل ہے، سنی علما کونسل
کوئٹہ (ASWJ Media) – سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، جنرل سیکرٹری قاری ایوب معاویہ، مولانا مقبول شاہ، مولانا ایوب انصاری، مولانا فضل صدیقی، قاری نذیر احمد فاروقی، محمد آصف مینگل، شکیل احمد گجر، میر عبدالمالک، مولانا عبد الرازق و دیگر رہنماؤں نے شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رہنماؤں نے اس واقعے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بنا اور امن دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش ہے، جس کا مقصد بلوچستان اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
📌 مزید اپڈیٹس اور خبریں کے لیے اہل سنت میڈیا کے ساتھ جڑے رہیں۔

Post a Comment