خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، صوبائی امیر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل
12-12-2025
کوئٹہ (اہلسنت میڈیا)
سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی امیر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل نے اپنے ایک بیان میں حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خلفائے راشدینؓ کے ایام بالخصوص خلیفۂ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے یومِ وفات کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
صوبائی امیر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ جمعہ کے خطبات میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی شان، فضائل اور عظمت کو بھرپور انداز میں بیان کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 جمادی الثانی کی مناسبت سے مدحِ صحابہ رضی اللہ عنہم کا جلوس 14 دسمبر بروز اتوار دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر خلفائے راشدین چوک نزد اکرم ہسپتال سے برآمد ہوگا۔
صوبائی امیر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل نے 14 دسمبر کو ہونے والے اس جلوس میں تاجر برادری اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔
اپنے بیان میں صوبائی امیر سنی علماء کونسل بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ رسول اکرم ﷺ کے بچپن اور جوانی کے مخلص، قابلِ اعتماد اور بہترین رفیق تھے۔ قرآن و سنت میں ان کے پختہ ایمان، اخلاص اور سچائی کی متعدد شہادتیں موجود ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں انبیاء و رسل کے بعد سب سے افضل انسان قرار دیا اور ان کے جنتی ہونے کی خوشخبری بھی عطا فرمائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ سے محبت، ادب اور احترام کو ہمیشہ اپنے دلوں میں تازہ رکھیں۔
aswj balochistan

Post a Comment