سرزمین بنگلہ دیش مذھبی جوش و جذبہ کے حوالے سے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، پاکستان سے جدا ہونے کے بعد جب بنگلہ دیش الگ ریاست کی صورت اختیار کر گیا تو وھاں وقتاً فوقتاً جو حکومتیں قائم ھوئیں انکی سفارتی ترجیحات مختلف رھی ھیں. لیکن بنگالی عوام کا رشتہ پاکستان سے محبت کا ہی رھا ھے، یہی وجہ ہے کہ بنگال میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سمیت کئی مذھبی راہنماؤں کو پاکستان کی محبت کی پاداش میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا لیکن انکے دل سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکا، وھاں کی عوام میں مذھبی جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے بنگال کے لاکھوں افراد پر مشتمل مذھبی اجتماعات اس پر دال ہیں، حالیہ دنوں میں سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب سنی علماء کونسل کراچی ڈویژن کے ترجمان مولانا عمر معاویہ صاحب کے ہمراہ جبکہ سابق ممبر پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق صاحب سنی علماء کونسل اسلام آباد کے راہنما مولانا یعقوب طارق صاحب کے ہمراہ بنگلہ دیش کے تبلیغی دورے پر ہیں. سوشل میڈیا پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ جرنیل اھلسنت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب حفظہ اللہ کو بنگلہ دیش میں کافی پذیرائی مل رھی ھے بہت بڑے اجتماعات سے علامہ فاروقی صاحب کے مثالی خطابات ہو رھے ھیں پذیرائی کی واضح دلیل یہ بھی ہے کہ ایک اجتماع میں اسٹیج سے ہی علامہ فاروقی صاحب کو آئندہ سال کی دعوت بھی دے دی.
مؤرخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شھید اور دورہ بنگلہ دیش
بانی جماعت امام سنی انقلاب امیر عزیمت علامہ حقنواز جھنگوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں مؤرخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شھید نے بنگلہ دیش کا باضابطہ تنظیمی دورہ کیا تھا، اس دورے میں علامہ فاروقی شھید نے لاکھوں افراد پر مشتمل اجتماعات سے خطابات فرمائے تھے، اس دورے میں علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شھید کے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل تاریخی خطابات ھیں لیکن بدقسمتی سے کچھ سفارتی برابلمز اور کچھ میڈیا کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ مواد پبلک نہ ہو سکا تھا، علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شھید نے اسی دورہ کے دوران سپاہ صحابہ بنگلہ دیش کا قیام عمل میں لایا تھا لیکن اسی دورہ کے دوران ہی بانی جماعت امیر عزیمت علامہ حقنواز جھنگوی رحمۃ اللہ علیہ کی شھادت کا سانحہ پیش آیا جسکی وجہ سے مؤرخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شھید کو بنگال کے اس دورے کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا.
قائد اھلسنت سفیر امن علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ اور دورہ بنگلہ دیش.
2010ء میں قائد اھلسنت ،سفیر امن علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ مؤرخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شھید کے اس ادھورے مشن کی تکمیل کے لیئے 22 روزہ دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہوئے قائد محترم کے ھمراہ اسوقت کے جماعت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں بھی تھے.
قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے بنگال کے چھوٹے بڑے شہروں میں لاکھوں کے اجتماعات سے خطابات فرمائے ،قائد محترم فرماتے ہیں کہ میں علامہ فاروقی شھید سے سنا کرتا تھا کہ بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد پر مشتمل اجتماعات ہوتے ہیں تو مجھے حیرت ہوتی تھی لیکن جب خود جانا ہوا تو اسکی عملی تصویر اپنی آنکھوں سے دیکھی کہ وھاں کا چھوٹا اجتماع بھی پندرہ، بیس ہزار افراد پر مشتمل ہوتا ہے، قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے اپنے بنگال کے اس تنظیمی دورے کے دوران بحثیت سربراہ جماعت چار اھم کام سرانجام دیئے. جسکی تفصیل ذیل میں ھے.
*نمبر1:-خطابات. 22 روز میں بنگلہ دیش کے چھوٹے و بڑے شہروں. میں اپنے خطابات کے دوران جہاں دفاع صحابہ کی اھمیت کو وھاں کی پبلک میں اجاگر کیا وھاں اس امر کو واضح کیا کہ بنگلہ دیش اگرچہ الگ ریاست بن چکی ہے لیکن آپ کا اور ھمارا رشتہ کلمہ طیبہ کا ھے اور یہ رشتہ دائمی ھے نہ ختم ہونے والا ہے. اور ھمارے مفادات مشترکہ ھیں اور ھمارے دشمن بھی مشترکہ ھیں. ھمیں آپس کی رنجشوں کا خاتمہ کرتے ہوئے باھمی تعلقات استوار کرنے ہوں گے.
نمبر2:شھدائے تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت کی تاریخی واقعات
قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے دورہ بنگلہ دیش میں اپنے خطابات میں شھداء تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت کے تاریخی واقعات اور انکی لازوال قربانیوں کی داستان سے بنگالی قوم کو روشناس کیا. اور یہ باور کرایا کہ پاکستان میں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رجال کار اور انکی قیادت وقت کے ولی تھے، معمولی نہیں تھے بلکہ کوئی تو امام سنی انقلاب تھا، کوئی شہزادہ پارلیمنٹ تھا، کوئی مؤرخ اسلام تھا، کوئی جبل استقامت تھا تو کوئی امام اھلسنت تھا. ائے بنگالی قوم میں آج اپنے ان شھید قائدین کی تحریک کا سفیر بن کر تمھارے دروازے پر دستک دینے آیا ہوں. میری صدا ھے اور یہ صدا اوپری نہیں ہے بلکہ اس صدا کے پیچھے بہت بڑی قربانیاں ھیں. قائد اھلسنت حفظہ اللہ کی اس صدا کا بہت مثبت اور نقد رزلٹ سامنے آیا.
نمبر3: فتویٰ امام اھلسنت کی تائید
قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کے اس درد دل نے بنگالی عوام تو عوام وھاں کے علماء کو بھی تڑپا کر رکھ دیا، جسکا نتیجہ اور نقد رزلٹ یہ ملا کہ اس دورے میں فتویٰ امام اھلسنت کی تائید میں بنگال کے ساڑھے تین سو مفتیان کرام نے دستخط کیئے جو مسودہ لے کر قائد اھلسنت واپس وطن لوٹے. بنگال میں ھی قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کی ملاقات دارالعلوم دیوبند کے اسوقت کے بڑے مفتی صاحب سے ہوئی جنہوں نے کہا کہ فتویٰ دینے میں ھمارے اپنے کچھ اصول و ضوابط ھیں لھذا میں آپ کا مسودہ دارالعلوم دیوبند جا کر اپنے دارالافتاء کی شوریٰ میں رکھوں گا. الحمد للہ دارالافتاء دارالعلوم دیوبند سے بھی فتویٰ امام اھلسنت کی متفقہ تائید ملی یہ بھی اس کامیاب دورے کا مثبت نتیجہ ملا تھا.
نمبر4:تنظیم سازی. قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے بنگلہ دیش کے اس تنظیمی دورے میں مختلف شہروں میں تنظیمی ترتیب بھی تشکیل دی. اور *جامعہ بیت السلام ڈھاکہ کے مہتمم حضرت مولانا انیس الرحمن صاحب. کو اپنی جماعت بنگلہ دیش کا صدر نامزد کیا
:قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کا دوسرا سفر بنگلہ دیش
پہلے دورے کے ایک سال بعد پھر قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے مختصر دورہ بنگلہ دیش کیا. علمائے کرام و مفتیان عظام کا فتویٰ امام اھلسنت کی تائید پر شکریہ ادا کیا. جو تنظیم تشکیل دی تھی اس کا جائزہ لیا. کچھ ہی عرصہ بعد پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان بنا جو نافذ بھی ہوا پھر کن کن الجھنوں سے گذرنا پڑا اس کا تذکرہ پھر سہی ان شاء اللہ.
ایک طویل گیپ کے بعد ھماری جماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب حفظہ اللہ اسوقت بنگلہ دیش کے تنظیمی دورے پر ہیں جہاں انکی پذیرائی مثالی ھے ،بذریعہ سوشل میڈیا ھمارے اس تنظیمی وفد جس میں علامہ محمد معاویہ اعظم طارق، مولانا عمر معاویہ اور مولانا یعقوب طارق شامل ہیں کارگذاری یومیہ بنیادوں پر ھم اور ھماری جماعت کے ذمہ داران و کارکنان تک پہنچ رھی ھے جو حوصلہ افزاء ھے. تفصیل انکے وطن واپسی پر ھی ضبط تحریر ہوگی ان شاء اللہ. ھم انکی صحت و سلامتی کے لیئے رب العزت کے حضور دعا گو ھیں.
اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین.
مفتی عبدالوحید جلالی صاحب کے دیگر کالمز پرھنے کے لیئے کلک کریں
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
aswj
اھلسنت والجماعت بلوچستان

Post a Comment