![]() |
| جلالی بابا |
قائد اھلسنت ،سفیر امن علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کا باب الاسلام سندھ کا کامیاب دورہ
مفتی عبدالوحید جلالی - مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان
قائد اھلسنت سفیر امن علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ جنکا شمار قومی سطح کی لیڈر شپ میں ہوتا ہے ماہ نومبر 2025ء میں انہوں نے صوبہ سندھ کا کامیاب دورہ کیا ہے. اس دورے میں جہاں وہ جگہ جگہ ناموس رسالت و ناموس صحابہ و اھلبیت کی بات کرتے دکھائی دیئے وھاں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام اور دھشت گردی کے خاتمہ کی بات بھی بڑے زور شور سے اور دبنگ انداز سے کرتے نظر آئے ہیں. آج کے اس مضمون میں علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے دورہ سندھ کی روئیداد کو اجمالاً قلمبند کروں گا. اگر تفصیل کی طرف جائیں تو مضمون تو کیا اس دورے کی روئیداد پر کئی صفحات پر مشتمل کتاب لکھی جاسکتی ہے.
قارئین کرام.قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے صوبہ سندھ کے اس تنظیمی دورے کا اہتمام سنی رابطہ کونسل صوبہ سندھ نے کیا اور یہ در حقیقت کاروان اھلسنت چلا ہے جس کا آغاز گھوٹکی سے ہوا اور ساحل سمندر سے ہوتے ہوئے واپس سکھر میں اختتام پذیر ہوا.اس کاروں میں سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالجبار حیدری ،قائد سندھ علامہ ثناء اللہ حیدری ،جنرل سیکرٹری سنی رابطہ کونسل صوبہ سندھ علامہ عبداللہ سندھی شامل رہے اور دیگر راہنما مختلف مقامات میں پروگرامات میں شریک ہوئے. قائد اھلسنت علامہ لدھیانوی حفظہ اللہ کے اس تنظیمی دورے میں چھ چیزیں بہت اہمیت کی حامل ہیں جسکی تفصیل اس مضمون میں آئے گی.
نمبر 1. بڑے جلسے
قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے سندھ کے اس تنظیمی دورہ میں سندھ کی جماعت نے مختلف اضلاع میں بڑے بڑے جلسے کئے ہیں بارہ روزہ اس تنظیمی دورہ میں بعض دن ایسے بھی ہیں کہ جن میں ایک دن میں دو دو جلسے ہوئے ہیں، گھوٹکی، جیکب آباد، شھداد کوٹ، دادو ،جامشورو ،کراچی ، سجاول، بدین ،میرپور خاص، ٹنڈو الہیار ،حیدر آباد، ٹنڈو آدم ،نواب شاہ، نوشیرو فیروز ، رتودیرہ ،شکار پور ،سکھر، خیر پور ناتھن شاہ میں سنی رابطہ کونسل صوبہ سندھ نے بڑے شو آف پاور کیئے ہیں. قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے دورہ سندھ کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے سندھ سارا ہی ہماری جماعت کا ہے. کراچی ناگن چورنگی کے بڑے جلسے میں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے ہمراہ اسٹیج پر قائد سندھ علامہ ثناء اللہ حیدری ،علامہ عبدالجبار حیدری ، علامہ عبداللہ سندھی، علامہ تاج محمد حنفی، علامہ ربنواز حنفی، علامہ نعمان ضیاء فاروقی، مولانا انس اعظم اور شہر کراچی کے تقریباً سارے ذمہ داران موجود تھے. قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ نے بحثیت سربراہ جماعت ان سارے بڑے جلسوں میں جہاں صحابہ کرام و اھلبیت اطہار رضی اللہ عنھم کی عزت و عظمت کو بیان کیا وھاں صحابہ کرام و اھلبیت اطہار رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے دفاع کی اہمیت پر بھی پردلائل خطابات کیئے اور ہر جلسہ میں حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیئے ناموس صحابہ و اھلبیت بل جسے ملک کے دو بڑے ایوانوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا اس پر قانون سازی عمل میں لائیں.
نمبر2. استقبال
سندھ کے اس تنظیمی دورہ کے دوران سندھ کی جماعت کے کارکنوں و ذمہ داران اور سندھی عوام نے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے تاریخی استقبال کیئے ہیں. جگہ جگہ پھول پاشی و مالے پہنا کر اور سندھی اجرک پہنا کر اور پگڑیاں پہنا کر سندھی عوام نے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی سے جس عقیدت و محبت کا اظہار کیا وہ مثالی تھی. کئی علاقوں میں تو کئی کئی کلومیٹر دور تک گاڑیوں پر پرچم لہراتے ہوئے استقبالی ریلیاں نکالی گئیں. جن میں. ایک بہادر آدمی لدھیانوی لدھیانوی..... ساڈی جند وی ساڈی جان وی.... لدھیانوی... لدھیانوی... جانشین حیدری.... لدھیانوی... لدھیانوی...کے خوبصورت فلک شگاف نعروں سے سندھ گونج اٹھا.
نمبر3. حب الوطنی کا بیانیہ
قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ نے دورہ سندھ کے دوران مختلف جلسوں سے خطابات کے دوران بغیر کسی مصلحت کے واضح اور دوٹوک انداز سے اس امر کو واضح کیا کہ یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسبان اسکےاور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے. اور اپنے کارکنوں کو دوٹوک پیغام دیا کہ ملک میں کسی کے خوبصورت نعروں سے تم نے متاثر نہیں ہونا. یہ وطن ہمارا ہے اسکی حفاظت ہم سب کے ذمہ ہے. اس لیئے اپنی صفوں پر خصوصی توجہ دی جائے کہ کوئی ملک دشمن ہماری صفوں میں نہ گھس سکے. دفاع پاکستان میں ہمارا کردار اظہر من الشمس ہے. اور کسی کی خوشنودی حاصل کیئے بغیر اس وطن پاکستان کا دفاع ہم سب پر لازم ہے. دھشت گردی کو ہم نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. ہماری آئینی و قانونی جدوجہد صحابہ کرام و اھلبیت اطہار رضی اللہ عنھم کے دشمنوں کے خلاف ہے ریاست ہماری ہے اسکا احترام ہم اپنے اوپر لازم سمجھتے ہیں.
نمبر4. پرتاثیر خطابات
قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ نے امیر عزیمت شھید کے مشن کی تکمیل کے لیئے شھید قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے مشن دفاع صحابہ کرام رضی اللہ عنھم و رد رافضیت پر کمال خطابات فرماۓ جس پر مختلف مواقع پر کارکنوں نے تو جوشیلے نعروں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہی مگر کئی مواقع پر علامہ ثناء اللہ حیدری ،مناظر اسلام علامہ عبدالجبار حیدری ،علامہ عبداللہ سندھی، علامہ عبدالصمد حیدری بھی نعروں سے نہ رک سکے انہوں نے بھی پرجوش اور خوبصورت نعرہ بازی کر کے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کو خوب داد دی.
نمبر5. ڈاکٹر ھارون قاسمی شھید کے مرکز میں تاریخی خطاب
کراچی کی سرزمین چونکہ مشن و کاز کے حوالے سے بڑی زرخیز ہے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے دورہ سندھ کے دوران کراچی میں دو بڑے پروگرام ہوئے ہیں ناگن چورنگی مرکز کے متصل اور خطبہ جمعہ آپ نے علامہ شکیل الرحمن فاروقی کی دعوت پر طارق روڈ ڈاکٹر ھارون قاسمی شھید کے مرکز میں دیا. مولانا شکیل الرحمن فاروقی اسوقت اسی مرکز کے خطیب ہیں اور اچھے خطباء میں انکا شمار ہوتا ہے حالیہ عرصہ میں کراچی میں ہونے والے بڑے پروگرامات میں وہ نمایاں رہے ہیں. قائد اھلسنت خطبہ جمعہ کے لیئے طارق روڈ تشریف لے گئے تو مثالی استقبال ہوا ہے اور سرکاری پروٹوکول بھی نوابوں والا ملا ہے. مرکز اھلسنت طارق روڈ پر خطاب میں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ نے جہاں ناموس صحابہ بل کے حوالہ سے مطالبہ کیا وھاں شھدائے تحفظ ناموس صحابہ کو انکی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا. اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی عزت و عظمت اور دفاع کے حوالے سے تاریخی خطاب فرمایا.
نمبر6. راہنمایان اھلسنت صوبہ سندھ کے تاریخی خطابات
سندھ کی دھرتی پر امام اھلسنت علامہ علی شیر حیدری شھید رحمہ اللہ علیہ نے علمی عنوان پر بے حد محنت کی ہے آپ نے دفاع صحابہ کے لیئے جو رجال کار تیار کیئے ھیں اللہ تعالیٰ ان سے اسوقت مشن امیر عزیمت شھید کے لیئے بہت کام لے رہے ہیں. ہر بڑے جلسے میں قائد سندھ علامہ ثناء اللہ حیدری سمیت جملہ راہنماؤں کے تاریخی خطابات ہوئے ہیں اور سندھ کے جماعتی راہنماؤں نے جہاں عنوان کی مناسبت سے خطابات فرمائے وھاں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کی مشن امیر عزیمت شھید کی تکمیل کے لیئے لازوال و کامیاب جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اھلسنت کا سائبان قرار دیا. ناگن چورنگی کراچی کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے مناظر اھلسنت علامہ ربنواز حنفی حفظہ اللہ نے قائد اھلسنت کے لیئے تاریخی جملے کہے. جنکا خلاصہ یہ ہے کہ جس دور میں کالعدم کی روایت چلی تھی ہمارے ساتھ درجن بھر تنظیمیں کالعدم ہوئیں جو اپنا وجود کھو چکی ہیں نسیا منسیا ہو گئیں ہیں لیکن قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی کامیاب پالیسیوں اور لازوال جدوجہد کے نتیجہ میں ہم آج اپنے پورے وجود کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں علامہ لدھیانوی اھلسنت کا سائبان ہیں. خوبصورت جملوں کے ساتھ اھلسنت راہنماؤں نے مختلف مقامات پر قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کو خراج تحسین پیش کیا.
سندھ کے اس کامیاب اور طویل ترین دورے کی روئیداد سنی رابطہ کونسل صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات جناب سید سکندر شاہ صاحب، علامہ نذیر حیدری صاحب اور مولانا ظاہر شاہ صاحب نے بھی قلمبند کی ھے. اسی طرح سید سکندر شاہ صاحب کی ٹنڈو الہیار کی سوشل میڈیا ٹیم اور العمر نشریات کے مولانا نوراللہ صاحب نے بھی پروگرامات کا خوب پرچار کیا ہم مذکورہ سب ہی دوستوں کی کاوشوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں. اور اس کامیاب دورہ پر قائد سندھ علامہ ثناء اللہ حیدری حفظہ اللہ اور انکی پوری صوبائی ٹیم کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
فقط آپ کا بھائی مفتی عبدالوحیدجلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان
مفتی عبدالوحید جلالی صاحب کے دیگر کالمز پرھنے کے لیئے کلک کریں
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
Also Read

Post a Comment